Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

مزید 40 گرین لائن بسیں کراچی پہنچا دی گئیں

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

گرین لائن روٹ کیلئے مزید 40 بسیں کراچی پہنچا دی گئی ہیں۔ جس کے بعد ان بسوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

بسوں کو لانے والا جہاز بدھ کی صبح کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 10 پر لنگر انداز ہوا۔ اس سے قبل 40 بسیں 19 ستمبر کو کراچی پہنچائی گئی تھیں جس کے بعد شہریوں کیلئے اکتوبر میں سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ سال 2016ء میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا۔

حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی ( گرومندر ) تک چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔ بسوں میں خواتین اور معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے بنائی گئیں ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔

کراچی کی روائتی لوکل بسوں کی نسبت یہ بسیں لمبی اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی۔ ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ منصوبے کا کنٹرول روم، بس کا ٹریک اور اسٹیشن مکمل ہوگئے ہیں، جن پر صرف ٹکٹ سافٹ ویئر لگانا باقی ہے، نیز جلد ہی ڈرائیورز کی تربیت کرکے آزمائشی سفر شروع کیا جائے گا۔

اسد عمر کے مطابق ’گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے جس پر روزانہ ایک لاکھ 35 ہزار مسافر سواری کرسکیں گے۔

گرین لائن منصوبہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا واحد منصوبہ نہیں بلکہ وفاق کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کراچی کے لیے پانچ بڑے منصوبے شامل ہیں۔

یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں گرومندر تک تھا جس کے 18 کلومیٹر کے رقبے پر 16 ارب روپے کی لاگت آنا تھی، بعد میں اسے گرومندر سے ٹاور تک کردیا گیا۔ اس تاخیر کے باعث اس منصوبے پر اب 25 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

واضح رہے گرین بس منصوبے کی اس افتتاحی تقریب میں سندھ حکومت کے کسی بھی نمائندے یا وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت نہیں کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube