Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

ملک میں 22اکتوبرسےتیزبارش،ژالہ باری متوقع، فصلوں کو شدیدخطرہ

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

محکمہ موسیات نے کسانوں کے لیے بڑے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ فصلوں کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔

محمکے کی جانب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کی زد میں کےپی، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور ہوں گے۔

آندھی و ژالہ باری سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت گرنے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube