Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری 25اکتوبر کوہوگی

SAMAA | and - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی جو حکمران جماعت کے14ارکین  صوبائی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس 25 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سردارعبدالرحمن کھیتران نے پیش کی جس کے حق میں 33ووٹ پڑے۔

اپوزیشن اراکین کا دعویٰ ہے کہ ہمارے4اراکین لاپتہ ہیں جس میں اکبر اسکانی،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین اور ماہ جبین شیران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالقدوس بزنجو کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو استعفیٰ کا مشورہ

تحریک میں بی اے پی کے11،بی این پی کے2،پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی کانام شامل ہے، قرادرداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جام کمال خان کی خراب حکمرانی پرانہیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 اکتوبر صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند لوگوں کی خواہش پر تبدیلی کا حکومت اور اپوزیشن سمیت سب کو نقصان ہوگا۔

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین  تحریک عدم اعتماد پیش کریں فیصلہ آنے دے حقیقت سامنے آجائے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

مزید جانیے: وزیراعلیٰ بلوچستان اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں، ظہور بلیدی

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دوستوں کو منا ليا ہے، ارکان کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دعویٰ 42 اراکین کا تھا مگر اس وقت ایوان میں ان کے پاس صرف 33 ارکین ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت سے ناراض بی اے پی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اسمبلی احاطے میں دھرنا دیدیا۔ احتجاج کے دوران اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube