Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

لاہور: تین بھائیوں کا قتل، خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Lahore-police-sandra-1

فائل فوٹو

لاہور میں تین بھائیوں کے قتل کيس میں پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کےعلاقے جہانگير ٹاؤن ميں دو روز قبل تین بھائیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ میں نامزد خاتون رشیدہ بی بی، اس کے شوہر اصغر اور بیٹے غلام عباس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے گاڑی کے بونٹ پر بيٹھنے کے معمولی تنازع پر شرقپور فون کرکے اپنے بھائیوں کو بلایا تھا، فائرنگ سے تين افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ چوتھے بھائی کی مدعيت ميں پانچ ملزمان کے خلاف درج کیا تھا جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئیں۔

ایک ہی گھر سے قتل ہونے والے تین سگے بھائیوں کا تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے تھا۔

والد محمد یعقوب کے مطابق بیٹی کشمیر سے ملنے آئی تھی، داماد نے گلی میں گاڑی کھڑی کی تو پڑوس کے بچے نے چھیڑ خانی کرنا شروع کی اور منع کرنے پر جھگڑا ہوگیا۔

قتل ہونے والے بھائیوں میں حافظ طاہر محمود چار بچوں کا باپ تھا، دوسرے مقتول بھائی طاہر مقصود کا ایک بیٹا ہے جبکہ حافظ ذیشان کی شادی نہيں ہوئی تھی جوکہ ایل ایل بی کی تعليم حاصل کر رہا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube