Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

دورۂ سعودی عرب: وزیراعظم عمران خان کی روضۂ رسولؐ پرحاضری

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹویٹر

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینۃ المنورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔

وزیراعظم عمران خان کا مدینۃ المنورہ پہنچنے پر گورنر شہزادہ سعد بن خالد الفیصل نے استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم گرین انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مذکورہ کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں 25 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ولی عہد کی طرف سے دورے کی دعوت سعودی سفیر نے وزیراعظم کو پہنچائی تھی۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم 23 اکتوبر کو بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد سے مدینہ منورہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مئی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

مڈل ایسٹ گرین انیشی اٹیو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں ماحولیاتی امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب اجتماعی اقدامات کے ذریعہ ریجن میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube