Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

لاہور: گاڑی کی غلط پارکنگ، سرکاری افسر کےبھائی کاوارڈن پرتشدد

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لاہور کے علاقے فيصل ٹاؤن ميں غلط پارک کی گئی گاڑی اٹھانے پر سرکاری افسر کے بھائی نے وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی سمیت تھانے ميں بند کروا ديا۔

پوليس کے مطابق ملزم بھائی کی سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کر رہا تھا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کا ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے موجود ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 19کتوبر کو سرکاری افسر کے بھائی قمبر نے فیصل ٹاؤن ميں پارک کی گئی گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور کو تھپڑ مارے۔

ملزم کے خلاف دفعہ 291، 290 اور 186 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube