Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

اہم خبر: ن لیگ کا احتجاج کا اعلان،آغاز راولپنڈی سے ہوگا

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا مختصر خلاصہ دیا گیا ہے۔

ن ليگ نے آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ احتجاج کا آغاز سب سے پہلے راول پنڈی ميں احتجاج ہوگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3تین روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے۔ اجلاس میں جرائم اور دہشت گردی کے مالیاتی معاملات کے خلاف عالمی کارروائی مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ ميں 3 بھائيوں کے قتل ميں ملوث خاتون سميت 3 مرکزی ملزمان گرفتار۔ ديگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔

لاہور میں ڈينگی کے بڑھتے کيسز۔ 257نئے کيس رپورٹ ہوگئے۔ راولپنڈی ميں 90مريض سامنے آگئے۔ خيبرپختونخوا ميں 241کيسز رپورٹ۔

ورلڈ ٹی 20: پاکستان کا دوسرا وارم اپ ميچ آج جنوبی افريقہ کے خلاف ہوگا۔

بلوچستان میں سیاسی بحران: عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں میں شامل جام مخالف چھتيس ارکان نے پاور شو کا مظاہرہ کرديا۔ اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

تحریک لبیک کی جانب سے دوبارہ ملتان روڈ پر دھرنا دیدیا گیا ہے۔ اگلا لائحہ عمل جمعرات شام کو ديں گے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید 2 روپے پینسٹھ پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

سردی کی آمد پر ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube