Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

ملتان:عیدمیلادالنبی ﷺ کےموقع پر100اونٹوں کی ریلی

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عاشقان رسول ﷺ نے 5 منزلہ کیک بھی کاٹا

ملتان میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اونٹوں کی ریلی نکالی گئی جس میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔

آقائے دو جہاں سے اظہارمحبت کا نرالہ انداز، عاشقان رسول ﷺ نے سو اونٹوں کو دلہن کی طرح سجایا اور بچے بڑے سبھی اونٹ ریلی میں شریک ہوئے۔

ملتان کی سڑکوں پر دن بھر جشن کا سماں رہا کہیں بینڈ باجوں کی گونج تو کہیں عقیدت مندوں نے پانچ منزلہ کیک کاٹ کر محبت کا اظہار کيا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اونٹوں کو سجاتے ہوئے بہت خوشی ہوتی ہے اور یہ کام نسل در نسل آباؤ اجداد سے چلا آ رہا ہے۔

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز سے عقيدت کا اظہار کيا اور درود و سلام بھيجے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube