Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

حضرت عمر فاروقؓ نے چادرتک کاحساب دیا، آپ توشہ خانہ ہضم کرگئے

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago

نائب صدر مسلم لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام زبان پرلاتے ہوئے ہزاربار سوچنا چاہیے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی عمران خان کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے یہ بھی کہا کہ جواب نہیں دونگا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں بغض کے بجائے درد ہونا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آکر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جسکا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube