Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود میں داخل ہونےسے روک دیاگیا

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو ڈیٹیکٹ کیا

Indian Submarine 19-10

پاک بحریہ کی جانب سے 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

آئی ایس اپی آر کے مطابق پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کو ڈیٹيکٹ کیا اور کسی بھی آبدوز کو ڈیٹیکٹ کرنے کا مطلب اس کو ختم تصور کیا جاتا ہے۔

 لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کا سراغ لگایا۔ تیسری مرتبہ کسی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا ہے۔

پاک بحریہ پاکستانی سمندری سرحدوں کی سخت نگرانی وحفاظت کر رہی ہے اور بھارتی آبدوز کو روکنا ملکی سرحدوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے عزم وہمت کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی آبدوز کی سراغ لگانے کی ایک حقیقی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔

ریٹائرڈ وائس ایڈمرل راؤ افتخار نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ آبدوز کا پتہ لگانے کے بعد پاک بحریہ نے آبدوز کو سطح پر آنے پر مجبور کیا۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ چونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت جنگ نہیں ہے، اس لیے آبدوز کو وارننگ بھیجی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube