Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

QTA BLAST 1630 18-10

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ کاوئنٹر ٹیرازم ڈپیارٹمنٹ میں سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوزیو کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب ددھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 13 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے بلوچستان یونیورسٹی گیٹ پر سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے بم دھماکے کی مذمت بھی کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube