Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

مولانا رومی کے مزار سےمشابہت رکھتا لاہور میں گوشہ درود

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

یہاں پورا سال درود پاک کا ورد کیا جاتا ہے

ترکی کے بعد لاہور میں بھی مولانا رومی کے مزار سے مشابہت رکھتا ایک ایسا گوشہ موجود ہے جہاں پورے سال درود پاک کا ورد کیا جاتا ہے۔

لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں واقع گوشہ درود جہاں داخل ہوں تو کانوں میں درود پاک کے ورد کی صدائیں گونجتی ہیں۔

یہاں ہم آواز، ایک لباس اور سر پر سرخ ٹوپیاں پہنے گوشہ نشین ہر وقت باوضو اور روزے کی حالت میں عاجزی سے صرف ایک ہی ورد کرتے ہیں۔

گوشہ درود میں مختلف شہروں سے آئے لوگ نہ صرف قیام کرتے ہیں بلکہ دن رات اٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے سرور کائنات پر درود بھیجتے ہیں۔

دو ہزار پانچ میں قیام میں آنے والا یہ گوشہ درود خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے جسے ترکی میں مولانا رومی کے مزار سے بھی تشبہیہ دی جاتی ہے۔ منتظمین کے مطابق يہاں ہروقت درود پاک پڑھا جاتا ہے اور ايک دن ميں قرآن مجيد مکمل کيا جاتا ہے۔

گوشہ درود میں ہمہ وقت پڑھا جانے والا درود پاک صرف اس ماہ مبارک میں ہی نہیں بلکہ پورا سال دن رات جاری رہتا ہے جو گوشہ نشیوں کا آقائے دو جہاں سے محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube