Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

اہم خبر: ملک میں کرونا کی شرح میں مزید کمی

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-Outlook_urdu-version

منگل 19اکتوبر کی اہم خبریں۔

ملک ميں کرونا کی شرح ميں مزيد کمی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں ميں مثبت کيسز کی شرح ايک اعشاريہ تين سات فيصد رہی۔ اين سی او سی کے مطابق 43ہزار 786 ٹيسٹ کيے گئے جن میں سے 603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پہلے سے زير علاج 20 مريض انتقال کرگئے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عيد ميلاد النبی پر پيغام دیا کہ موجودہ انتشار، ظلم اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ میں موجود ہے، صدر نے ملک کو ریاست مدینہ کے طرز کی فلاحی مملکت بنانے کی کوششوں پر حکومت کو خراج تحسين بھی پيش کيا۔ وزيراعظم عمران خان نے عيد ميلادالنبی شايان شان طريقے سے منانے کا اعلان کیا۔

قنبر شہداد کوٹ کے علاقے وارہ ميں دو قبائل ميں تصادم کے باعث 6 افراد ہلاک جاں بحق ہوگئے جبکہ پوليس اہلکار سميت چار افراد زخمی ہوئے۔ بروہی اور چانڈیو قبیلے ميں جھگڑا موٹر سائيکل چھيننے پر شروع ہوا، پوليس کی بھاری نفری پہنچنے پر فائرنگ کا سلسلہ رک گيا۔

کوئٹہ ميں سرياب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مرکزی گيٹ کے سامنے دھماکا ہوا جس میں ايک اہلکار شہيد اور 13 اہلکاروں سميت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق چار سے پانچ کلو دھماکا خيز مواد استعمال کيا گيا جو موٹر سائيکل ميں نصب تھا، دھماکے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی۔

آرميیچيف جنرل قمر جاويد باجوہ کا آئی ايس آئی ہيڈ کوارٹرز کا دورہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو داخلی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بريفنگ دی گئی، جنرل قمر جاويد باجوہ نے آئی ايس آئی کی تياريوں پر اطمينان کا اظہار کيا۔

گزشتہ روز انٹر بينک ميں ڈالر 173 روپے پر ٹريڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکيٹ ميں 173روپے 50 پيسے تک گيا۔ پاکستان کے پاس صرف تین ماہ کی درآمدات کے لیے ڈالر ذخائر رہ گئے۔ عقيل کريم ڈھيڈھی نے آئی ايم ايف ڈيل ميں تاخير کو وجہ قرار دے ديا۔ ماہرين معاشيات نے صورتحال کو ملکی معیشت کے لیے خطرناک کہہ ديا۔

افغانستان کے ليے امريکی نمائندہ خصوصی زلمے خليل زاد مستعفی ہوگئے ہيں، ان کی جگہ تھامس ويسٹ کو تعينات کيے جائے گا ۔ تھامس ويسٹ حال ہی ميں طالبان رہنماوں کے ساتھ ملاقاتوں ميں شريک رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ ميچ ميں پاکستان نے دفاعی چيمپیئن ويسٹ انڈيز کو سات وکٹوں سے ہرا ديا۔ ايک سو اکتيس رنز کا ہدف تين وکٹوں پر حاصل کر ليا۔ کپتان بابر اعظم نے اکتاليس گيندوں پر پچاس اور فخر زمان نے چوبيس گيندوں پر چھياليس رنز بنائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube