Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

عید میلاد النبیﷺ آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان میں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ملک کی سرکاری و نجی عمارتوں، مساجد اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، جس کا مقصد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

اس موقع پر مساجد میں امن، ترقی خوشحالی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مزید جانیے: عیدمیلاد النبیﷺ پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب کااعلان

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں 2 روزہ رحمۃ للعالمین کانفرنس کے دوسرے روز ابتدائی سیشن سے صدر ڈاکٹرعارف علوی اور اختتامی سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نیشنل ہائیوے اینڈ موٹر وے پولیس کے عید میلاد النبیؐ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، عمران خان نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں بے مثال انداز میں جشن عید میلادالنبیؐ کا اہتمام کرے۔

راولپنڈی:عیدمیلادالنبیﷺکےجلوس کے لیےٹریفک پلان جاری

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی تمام بڑی مساجد اور سرکاری و نجی عمارتیں برقی قمقموں سے سجای گئی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تمام بڑی شاہراہوں کو بھی روشنیوں سے سجایا ہے۔

یوم ولادت رسولؐ کے موقع پر بدھ کو تمام شہروں و قصبوں میں ریلیوں، جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کیلئے مختلف شاہراہوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رسول اکرمﷺ کے یوم ولادت پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ جشن ولادت منانے کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

وفاقی حکوت نے یوم ولادت رسول ﷺ کی خوشی میں معمولی جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کردی۔

ٹریفک پلان کے مطابق کراچی میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مرکزی جلوس دوپہر 3 بجے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا، 5 بجے نشترپارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube