Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

نشتر اسپتال ملتان میں فائرنگ، 4 افراد زخمی، 8 گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ممتازکالونی میں دوگروپوں میں تصادم ہوا، جواسپتال تک پہنچ گیا

ملتان کے نشتر اسپتال کی ایمرجنسی میں دو گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں دو گروپوں میں پرانی دشمنی پر تصادم ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوسرے گروہ کے مسلح افراد بھی نشتر اسپتال پہنچ گئے اور ایمرجنسی میں دونوں گروپوں میں ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی اور 8 افراد کو گرفتار کرلیا، واقعے کے بعد ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسپتال میں مزید مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے اسپتال اور ملحقہ ہاسٹل میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube