Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

دیر:افغانستان سےآنے والا اہم ٹی ٹی پی کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک اہم کمانڈر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی براستہ دیر سوات آنے کی اطلاعات تھیں جس پر سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے سوات سے متصل پہاڑی راستوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن شروع کیا۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان بالائی دیر کے علاقے واڑئی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گرد عبدالوہاب ہلاک جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق عبدالوہاب سیکیوٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور اس کے سر کی قمیت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بھاری اسلحہ ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔

عبدالوہاب پولیس پوسٹ کشورہ بم دھماکے، ملم جبہ سوات میں محکمہ موسمیات کے دفتر کو آگ لگانے، آرمی چیک پوسٹ پر بم دھماکے اور لڑکیوں کے اسکولز جلانے جیسے متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube