Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پربلدیاتی اداروں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Usman Buzdar

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی ادارے بحال کردیئے گئے۔ محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی تھی کہ فوری بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زير صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ميں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر کا نوٹیفکیشن واپس لے گی، وزیراعلیٰ نے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہراقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ، سیکریٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مارچ میں بلدیاتی ادارے بحال کر دیے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube