Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

لاہور: معمولی جھگڑے پر پڑوسی کی فائرنگ سے 3بھائی قتل

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لاہور میں شاہدرہ کےعلاقے جہانگير ٹاؤن ميں معمولی جھگڑے پر پڑوسی نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کر ديا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ چوتھے بھائی کی مدعيت ميں پانچ ملزمان کے خلاف درج کر ليا ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایک ہی گھر سے قتل ہونے والے تین سگے بھائیوں کا تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے تھا۔

والد محمد یعقوب کے مطابق بیٹی کشمیر سے ملنے آئی تھی، داماد نے گلی میں گاڑی کھڑی کی تو پڑوس کے بچے نے چھیڑ خانی کرنا شروع کی اور منع کرنے پر جھگڑا ہوگیا۔

قتل ہونے والے بھائیوں میں حافظ طاہر محمود چار بچوں کا باپ تھا، دوسرے مقتول بھائی طاہر مقصود کا ایک بیٹا ہے جبکہ حافظ ذیشان کی شادی نہيں ہوئی تھی جوکہ ایل ایل بی کی تعليم حاصل کر رہا تھا۔

ورثا اور اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے انصاف کی درخواست کی ہے۔

پولیس کے مطابق پڑوسی ملزمان اصغر علی اور علی رضا موقع سے فرار ہو چکے ہیں جبکہ گرفتاری کے ليے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube