Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

پورا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں تو کل کم ہو جائینگی، ہم کسی الگ سیارے پر نہیں رہتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں تیل مہنگا ہوگا تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھے گی، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم اس دنیا سے علیحدہ کسی سیارے پر رہتے ہیں۔ اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube