Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

مظفرگڑھ: گھرمیں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق مرنے والوں ميں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق خاندان کا سربراہ ملتان جانے کی وجہ سے بچ گيا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزيراعلیٰ پنجاب کے مشير عبدالحئی دستی اور اسسٹنٹ کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر کے مطابق واقعہ افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت متاثرين کی قانونی اور مالی امداد کرے گی۔ آگ حادثاتی طور پر لگی يا لگائی گئی پوليس نے تحقيقات شروع کرديں۔

واقعہ کا مقدمہ گھر کے  سربراہ محبوب کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق محبوب کی جانب سے واقعہ کا ذمہ دار سسرال کو قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محبوب نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر سسرالی رشتہ دار خوش نہیں تھے۔ اسے شبہ ہے کہ اس کے خاندان کو انہیں افراد نے جلا کر قتل کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube