Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

قوم مریم نوازسےلندن میں اثاثوں کاحساب مانگ رہی ہے،فرخ حبیب

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کہنا ہے کہ مریم نواز کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں، قوم مریم نواز سے لندن میں اثاثوں کا حساب مانگ رہی ہے۔

مریم نواز کے فیصل آباد جلسے میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ مریم نواز کو دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنارہی ہیں، مسلم لیگ ن میں ”م” اور”ش” کی لڑائی واضح نظرآرہی ہے

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو قوم کو گمراہ کرنا بند کریں ان کو جھوٹ بولنے پر عدالت سے 7سال کی سزائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کا قبرستان بنایا تھا عمران خان نے شہر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحال کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube