Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

سوشل میڈیا کو لیگل فریم ورک میں لانا ہے،فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ریگولیٹ کرنے کا ٹرینڈ چل رہا ہے اور پاکستان میں بھی نئے سوشل میڈیا رولز کا مقصد سوشل میڈیا کو لیگل فریم ورک میں لانا ہے۔

سماء کے پروگرام ایجنڈا360 میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت تمام ممالک اس حوالے سے قانون سازی کررہے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بھی 2017 میں اس حوالے سے قانون بنا تھا اور یہ رولز اسی قانون کے تحت بنے ہیں تاکہ سوشل میڈیا کو قانونی دائرہ کار میں لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں کا تاثر درست نہیں ہے، ہمارے ہاں درجنوں چینلز کام کررہے ہیں، یہ ضروری نہیں کہ جو بات ہندوستان سے کہی جائے ہم بھی اس سے متفق ہوجائیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو میڈیا کو کچھ زیادہ ہی آزادی ہے اور یہاں تو لوگوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو زلفی بخاری کیخلاف اپنے بیان پر برطانیہ میں معافی مانگنی پڑی، یہاں تو جس کی جو مرضی کرے کوئی قدغن نہیں ہے۔

وزیراطلاعات نے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کو عالمی بحران قرار دیدیا، کہا 2018 میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 40 ڈالر تھی جو کہ آج 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایک حد سے زیادہ سبسڈی بھی تو نہیں دے سکتے کیونکہ گزشتہ سال 10 ارب ڈالر سابقہ حکومتوں کے قرضے واپس کرچکے ہیں جبکہ اس سال 12 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کا حل ملکی برآمدات میں اضافہ اور صنعتوں کی بہتری میں ہے اور حکومت اس حوالے سے کام کررہی ہے۔

حکومت اور اسٹیبلشمٹ سے متعلق معاملات کے سوال کے جواب میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وہ معاملات حل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس میں نئے سوشل میڈیا رولز کی منظوری دے چکی ہے۔ رولز لاگو ہونے پر تمام سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو 3 ماہ میں پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر کروانے اور سوشل میڈیا فورمز 6 ماہ کے اندر اپنے مستقل دفاتر کھولنے کی پابند ہوں گی۔

نئے رولز کے مطابق تمام سوشل میڈیا فورمز پاکستان میں ایک کمپلائنس آفیسر اور گریونس آفیسر مقرر کریں گی اور دونوں افسران کی تقرری 3 ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔

گریونس آفیسر شکایت کے اندراج کے7 روز میں مسئلے کا حل دینے کا پابند ہوگا جبکہ سوشل میڈیا کمپنیاں آن لائن شکایت کا میکنزم اور کمیونٹی گائیڈ لائنز بھی جاری کریں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube