Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

آئی ایم ایف نے قیمتیں بڑھانے کی شرط رکھی،شوکت ترین

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بين الاقوامی مارکيٹ ميں پیٹرول 10روپے مہنگا ہوا، وزیرخزانہ

وزير خزانہ شوکت ترين صفائياں دينے لگے، کہتے ہيں آئی ايم ايف کی ايک شرط يہ بھی تھی کہ عالمی منڈی ميں تیل کی جتنی قيمت بڑھے اتنی بڑھائی جائے، بين الاقوامی مارکيٹ ميں پیٹرول 10 روپے مہنگا ہوا، حکومت نے کوئی اضافی رقم شامل نہيں کی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ تیل سمیت دیگر اشیاء دنیا بھر میں مہنگی ہورہی ہیں اور کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ايم ايف کی ايک شرط يہ بھی تھی کہ عالمی منڈی ميں جتنی قيمت بڑھے اتنی بڑھائی جائے، بين الاقوامی مارکيٹ ميں پیٹرول 10 روپے مہنگا ہوا، حکومت نے کوئی اضافی رقم شامل نہيں کی۔

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 7، 8 ماہ ميں پیٹروليم لیوی ٹيکس 30 روپے سے کم کرکے 5 روپے پر لے آئے، ہم تو کچھ نہيں رکھ رہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئے گی، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دیں گے، ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے، جس سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کیلئے معاہدے ہو چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube