Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

لاہور: میٹرک نتائج کااعلان، 707طلباء کے 1100میں سے 1100نمبرز

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

میٹرک بورڈ لاہور نے تاريخی رزلٹ کا اعلان کردیا جس میں 707 طلباء نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرلئے۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کرونا پابندیوں کے باعث رواں سال این سی او سی نے ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لینے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور مرزا حبیب نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے حصہ لیا۔

بورڈ کے مطابق رواں سال 2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور کامیابی کا تناسب 98.58 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانات میں طلباء کو 5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ

میٹرک بورڈ لاہور کے امتحانی نتائج میں حیرت انگیز طور پر 707 طلبہ کو 1100 میں سے 1100 نمبرز دے دیئے گئے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ لازمی مضامین کے نمبر پورے آتے ہیں دیگر مضامین میں بھی طلبہ کو پورے نمبر دے دیئے گئے ہیں، بورڈ اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube