Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیرخارجہ

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ لولی لنگڑی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت کے خاتمے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، مہنگائی موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، اقتصادی ٹیم ہوم ورک کررہی ہے جس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہونے کی حاب اختلاف کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، آئینی مدت پوری کریں گے، اگلی باری پھر ہماری ہے، لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے خطے میں امن کیلئے بھاری قربانی دی، ہماری خواہش ہے افغانستان میں معاشی صورتحال نہ بگڑے، کچھ قوتیں افغانستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube