Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ہرنائی زلزلے کا ایک اور زخمی کراچی میں انتقال کرگیا

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Earthquake Harnai 1800 Qta 07-10

فائل فوٹو

ہرنائی میں روان ماہ کے پہلے ہفتے میں آنیوالے زلزلے میں زخمی ہونیوالا شخص کراچی کے نجی اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا، جبکہ زلزلہ متاثرین کا سامان دوسرے علاقے لے جانے کی کوشش پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی شب آنیوالے زلزلے میں زخمی ایک اور شخص کراچی کے اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گیا، واقعے میں تقریباً 2 درجن افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

محلہ ہرنائی کا رہائشی محمد عاشق کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ادھر ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کا امدادی سامان سنجاوی لے جاتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے مطابق لیویز نے تلاشی کے دوران ویگن میں ٹینٹ اور راشن ہرنائی سے سنجاوی لے جاتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ہرنائی میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، آج (ہفتہ کو) بھی 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube