Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کراچی: فرنیچر نمائش کامیلہ سوات کے دستکاروں نے لوٹ لیا

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

منفرد  نظر آنے والے فرنیچر کی قیمت بھی زیادہ نہیں

کراچی ایکسپو سینٹر میں فرنیچر کی نمائش لائف اسٹائل ایکسپو کا میلہ سوات کے دستکاروں نے لوٹ لیا، بڑی بڑی کمپنیوں کا فرنیچر دھرا رہ گیا۔

صنوبر، چلغوزے اور اخروٹ کی لکڑی اور اس پر سوات کے  دستکاروں کی ہنرمندی، دقیق محنت اور نفاست کے باعث نمائش دیکھنے جو بھی ایکسپو سینٹر آیا اس کے قدم سوات کے اسٹال پر پہنچ کر ٹھہر گئے۔

کندہ کاری، جڑاو اور پچی کاری کے کام والے فرنیچر پر جس کی بھی نظر پڑتی ٹھہر جاتی۔ سوات کے بنے صوفوں،  میز کرسیوں، دروازوں  اور دیگر چیزیں ہاتھوں ہاتھ بکتی رہیں۔

سواتی فرنیچر کا کام کرنے والے زمین خان کا کہنا ہے کہ پہلے وہ اپنی توجہ صرف ایکسپورٹ پر ہی مرکوز رکھتے تھے مگر درآمدی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ کو ہی ٹارگٹ کر رہے ہیں جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے منفرد نظر آنے والے فرنیچر کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے اور یہ فن پارے پہلی نگاہ میں توجہ حاصل کرتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے تاجروں کوضروری سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ اندرون ملک اور بیرون ملک اس فرنیچر کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیاجاسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube