Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری نیب میں طلب

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Asif-Ali-Zardari_16b7559f83a_large-1-639x480

فوٹو: آن لائن

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری کو طلب کر لیا۔

نیب نوٹس میں رخسانہ بنگش کو 19اکتوبر دن 12بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں آپ سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔ نیب نوٹس کے مطابق رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے دو لاکھ 84ہزار ڈالرز خریدے اور تین لاکھ 43ہزار ڈالرز بیرون ملک بھی بھجوائے گئے۔

رخسانہ بنگش کو منی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام پاکستانی اور غیر ملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے 8ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست بریت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ آصف زرداری عوامی عہدے پر فائز تھے، اس لیے اُن پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

فیصلے کے مطابق آصف زرداری بادی النظر میں اس کیس میں شامل ہیں، ان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا الزام ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ آصف زرداری کی درخواست بریت قابل سماعت نہیں۔ نیب کے مطابق سابق صدر نے کراچی والے گھر کی قیمت بھی کاغذات میں کم ظاہر کی۔ اصل قیمت چھپانے کا مقصد غیرقانونی رقوم چھپانا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube