Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

لاہور: عدلیہ کیخلاف نازبیا الفاظ، پولیس افسران کیخلاف درخواست

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Lahore-High-Court

فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی، سی سی پی او سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایس ایچ او گلبرگ نے اندراج مقدمہ میں عدالت طلبی کی اطلاع پر عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ایس ایچ او حماد بٹ کے نازیبا الفاظ کے استعمال پر آئی جی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس افسران قانون کے تحت عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

استدعا کی گئی کہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ہوم سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں کو طلب کیا جائے جبکہ ہوم سیکریٹری سمیت تمام فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube