Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اہم خبر: ملک میں کرونا کیسز میں کمی آنے لگی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-Outlook_urdu-version

ہفتہ 16اکتوبر کی چند اہم خبریں۔

ملک ميں کرونا کی چوتھی لہر کمزور پڑنے لگی، ايک دن ميں 24 مريض انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی اموات 28ہزار252 ہو گئيں جبکہ 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کيسز کی شرح ايک اعشاريہ چھ نو فيصد رہی۔

کرونا کے پھيلاؤ ميں کمی پر حکومت نے کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ان ڈور شادی تقریبات میں شرکاء کی تعداد 200 سے بڑھا کر 300 کر دی گئی۔ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں 400 کے بجائے 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔ سینما گھروں اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا۔ 28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1.39 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ وزير توانائی نے گیس کے نئے کنکشنز پر بھی پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس کے شديد بحران کے باعث سوئی سدرن گيس کمپنی نے اچانک سی اين جی اسٹيشن کے ليے نو دن گیس بندش کا اعلان کر ديا۔

شہبازشریف نے بجلی اور پیٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا تھا وہ سچ ہو گيا، حکومت جھوٹی ثابت ہو گئی۔

وزير داخلہ شيخ رشید کہتے ہيں عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے اور اگلے سات دنوں ميں سارے معاملات ٹھيک ہو جائيں گے، لوگ جلدی گھبرا جاتے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اتوار سے شروع ہوگا۔ پاکستان کی آفيشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی، 18 رکنی قومی اسکواڈ يو اے ای پہنچ گيا۔ ايونٹ ميں پہلا مقابلہ ہی بھارت سے ہوگا جس کے لیے 24 اکتوبر کو ميدان سجے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube