Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

کراچی: رینجرزسب ہیڈکوارٹرز میں گولی لگنے سے اہلکار جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سندھ رینجرز کے نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر واقع سب ہیڈ کوارٹر میں جمعہ کو گولی لگنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصلات کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت 44 سالہ لانس نائیک محمد مقبول ولد محمد چراغ کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں میڈیکولیگل افسر عثمان ہاشمی نے پوسٹ مارٹم کیا۔

رینجرز حکام اہلکار کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔

سماء ڈیجیٹل نے رینجرز اہلکار کی موت کی وجہ جاننے کیلئے عباسی شہید اسپتال میں تعینات ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے ایم ایل او کی رپورٹ شیئر کرنے سے معذرت کرلی۔

ایس ایس پی ضلع وسطی غلام مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ انہیں پاکستان رینجرز کے اہلکار کی موت کا علم دوپہر 2 بجے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پیرا ملٹری فورسز کے حکام نے فون کرکے پولیس کو بتایا کہ لانس نائیک اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق وہ شہر میں چپ تعزیہ کے جلوس میں مصروف ہونے کے باعث واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل نہیں کرسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube