Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

عبدالقدوس بزنجو کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو استعفیٰ کا مشورہ

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی فریق بن گئے، وزیراعلیٰ مخالف ارکان کیساتھ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر جام کمال خان کو وزرات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حلف کی پاسداری کا درس دیا۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی وزیراعلیٰ جام کمال کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے۔ اسلام آباد کے دورے کے بعد بی اے پی کے ناراض ارکان کو ساتھ لیکر کوئٹہ پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گمراہ کن صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اتحادیوں کے ساتھ ملکر 20 اکتوبر کو وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان عوامی پارٹی میں صدارت پر نیا تنازع کھڑا

انہوں نے کہا کہ تحریک کے پیش ہونے پر پتہ چل جائے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے، جام صاحب پارٹی سے استعفی دے چکے ہیں، اب وہ پارٹی کے صدر نہیں ہیں، قائمقام صدر کے بعد جواز نہیں بنتا تھا کہ جام کمال اپنا فیصلہ واپس لیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے پی ڈی ایم نہیں ہے، ہمارے ارکان میں سے دوسری جانب کوئی نہیں جائے گا بلکہ جام کمال کے لوگ ہماری طرف آئیں گے، جام صاحب وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں اور پارٹی کو بچالیں۔

اس موقع پر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ جام صاحب نے اپنی مرضی سے پارٹی صدارت سےاستعفیٰ دیا، جس کے بعد پارٹی نے مجھے قائم مقام صدر منتخب کیا، جام صاحب اب قانونی اور آئینی طور پر صدر نہیں ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے ہیں اور ہمارے وہ ساتھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام پر قانونی جارہ جوئی کا بیان دینے پر ترجمان بلوچستان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں اسپیکر عبدالقدوس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کا عہدہ غیرجانبدار ہوتا ہے، بطور اسپیکر وہ اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube