Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

چمن:پاک افغان سرحد کی بندش،تاجروں اورسیاسی پارٹیوں کی احتجاجی ریلی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شرکا نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا

چمن پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف انجمن تاجران اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا۔

جمعہ کو پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف انجمن تاجران اورمختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی پاک افغان شاہراہ سے شروع ہوئی اور شرکا نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا۔

ریلی کے شرکاء نے  ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا جس کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتےہوئے مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے مقامی افراد اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو بند ہوئے10 روز گزرگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان نہ صرف تجارت معطل ہے بلکہ سرحد کے دونوں طرف بڑی تعداد میں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube