Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اسلام آباد:نواحی گاؤں لدھیوٹ کےدرختوں پرشادیوں کےہار اورجہیز کاسامان

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

برسوں پرانی روایت ہے کہ اس مقام پریہاں دو براتیں آئی تھیں

اسلام آباد کے نواحی گاؤں لدھیوٹ میں مائی پاک دامن کے مزار کے اطراف درختوں پر شادی کے ہار اور جنگل میں جہیز کا سامان بکھرا پڑا ہے۔

برسوں پرانی روایت ہے کہ مائی پاک دامن کے مزار کے مقام پر دو باراتیں آئی تھیں۔ بی بی پاک دامن نے دعا کی تھی کہ دو براتوں کی آمد کے باعث بےحرمتی اور خون خرابے سے بچنے کے لیے اللہ تعالی مدد فرمائے۔ مریدوں کا ماننا ہے کہ اللہ نے اُن کی دعا سُن لی اور بارات پتھر کی ہوگئی تھی۔

 مائی پاک دامن کے مزار کے رکھوالے کا کہنا ہے کہ اس مقام پر موجود قبروں سے درخت نکل آئے اور یہ بھی مشہور تھا کہ جب کسی درخت کو کاٹا جاتا تو اس میں سے خون نکلتا تھا۔ تاہم اب یہ جگہ قبرستان کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

یہاں موجود مزار کے ارد گرد درختوں پر شادیوں کے ہار اور مزار کے عقب میں کھڑولیاں ملتی ہیں۔ شادی کے خواہشمند اور نئی شادی شُدہ جوڑے حاضری دیتے ہیں۔ اس مزار کو کوئی متولی نہیں اور یہاں کوئی پیسے نہیں لیتا تاہم اس سے جڑی کہانیاں صدیوں پرانی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube