Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کارجاری

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
ISB-schools-reopen

فوٹو: آن لائن

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کر دیے جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی۔

ڈائریکٹر ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صبح کی شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار 8:30 سے 12:30 تک ہوں گے۔

دو شفٹ کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے۔ صبح کی شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجے تک اور شام کی شفٹ کے اوقات کار1:30 سے 6:30 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کے روز شام کی شفٹ کے اوقات کار 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوں گے۔ مونٹیسری اور پریپ کلاس کے اوقات کار 8:30 سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔

کرونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن کلاسز شروع کی گئی تھیں تاہم اب 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔

تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube