Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

کراچی:نسلا ٹاور خالی کروانے کا اشتہار اخبارات میں شائع

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ٹاورخالی نہ کیا گیاتورہائشیوں کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی

کراچی میں نسلا ٹاور کے رہائشیوں سے  عمارت خالی کروانے کے اشتہار اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔

کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلا ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 15 دن میں خالی کرنے کے اشتہار اخبارات میں شائع کرادئیے ہیں۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر نسلا ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اشتہار کے مطابق اس سے پہلے بھی نسلا ٹاورکے بلڈراور رہائشیوں کو2 نوٹسز جاری کیئے جاچکے ہیں۔سپریم کورٹ  میں کمشنر کراچی اورمختارکارفیروز آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضح کردیا گیا تھا کہ نسلا ٹاور کا ایک حصہ شارع فیصل کی سروس روڈ پر بنا ہوا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمارت خالی نہ کرنےکی صورت میں فیروزآباد پولیس کی مدد لی جائےگی۔

سپریم کورٹ کاکمشنرکراچی کونسلا ٹاورمنہدم کرکےرپورٹ پیش کرنےکاحکم

پچھلے ماہ سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور گرانے کے خلاف نظرثانی درخواست مسترد کردی تھی۔ کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ الاٹیز کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی  تھی کہ ہمیں بھی سنا جائے۔ اس پر جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ہم نے آپ کو راستہ دیا ہے اور مارکیٹ ویلیو کے حساب سے پیسےمل جائیں گے،آپ نے اپارٹمنٹ لینے سے پہلے کیوں نہیں دیکھا اورآپ کو نہیں پتا کہ کتنی جعلسازی ہوتی ہے،معائنے کے بغیر کیسے فلیٹ خرید لیتے ہیں۔

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورگرانے کا حکم دے دیا

سولہ جون کو سپریم کورٹ نے کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر بلڈر کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمارت گرانے کا حکم دیا تھا۔

انیس جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو فوری طور پر گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی کہ نسلہ ٹاور خالی کراکر اپنی تحویل میں لیں اور فوری طور پر گرانے کی کارروائی شروع کریں۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے مالک کو ہدایت کی ہے کہ 3 ماہ کے اندر تمام الاٹیز کو رقم واپس کی جائے۔

نسلہ ٹاور پر ایکشن کمیٹی قائم، آباد معاملے سے الگ

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نسلہ ٹاور کی زمین کو غیر قانونی طور پر رہائشی سے کمرشل میں تبدیل اور تعمیر کیلئے سروس روڈ پر بھی قبضہ کیا گیا۔

اس سے قبل آٹھ اپریل کو چیف جسٹس گلزار احمد نے شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر قائم کثیر المنزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پلاٹ کی لیز بھی منسوخ کردی تھی۔ بلڈر کی جانب سے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube