Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

ٹک ٹاک سہہ ماہی رپورٹ:پاکستان سے98 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ٹک ٹاک کےپلیٹ فارم نے 7کروڑ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا

ویڈیو شیٔرنگ ایپ ٹک ٹاک نے دوسری سہہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے والے ممالک میں امریکہ پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔3 ماہ میں پاکستان سے 98 لاکھ 51 ہزار404 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 1کروڑ 14 لاکھ اکاؤنٹس بند کئے گئے جن میں پاکستانی اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 1 کروڑ 12 لاکھ اکاؤنٹس 13 سال سے کم عمر بچوں کے تھے جبکہ14 کروڑ جعلی اکاؤنٹس کو بننے سے روکا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیراخلاقی مواد والی 85 لاکھ ویڈیوزکو ڈیلیٹ کیا اور جعلی اکاؤنٹس سے 63 کروڑ فالو کی درخواستیں آئی ہیں۔دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم نے 7کروڑ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔  تین ماہ میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 31 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلٹ کیا گیا۔

ٹک ٹاک:چیئرمین پی ٹی اے کی پابندی ختم کرنیکی مشروط پیشکش

اس کےعلاوہ دہشت گردانہ مواد والی 86لاکھ ویڈیوز،خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے والی 43لاکھ سے زائد ویڈیوز اوربچوں کےعدم تحفظ والی 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ ٹک ٹاک کاخود کار سسٹم پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈیوز کو فوری ڈیلیٹ کرتا ہے۔

ٹک ٹاک کااردوزبان میں مقامی سیفٹی سینٹر:۔

پچھلے ماہ ٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنے سیفٹی سینٹر کا مقامی اُردو ورژن متعارف کرادیا ہے۔ یہ سیفٹی سینٹر  ون اسٹاپ آن لائن سورس ہے جو ٹک ٹاک کی سیفٹی پالیسیوں، ٹولز اور دیگر وسائل کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ایپ کے استعمال کے دوران پروڈکٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔

یہ انفارمیشن پورٹل متعدد حصوں میں تقسیم ہے جو اس پلیٹ فارم پر تحفظ کے اہم پہلوؤں کو ظاہر کرتے ہیں جن میں بچوں کا تحفظ اور پرینٹنگ گائیڈلائنز، اینٹی بلیئنگ، خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے بارے میں پالیساں اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

ٹک ٹاک سیفٹی سینٹر اب والدین اور سرپرستوں کو نئی ویڈیوز کے ذریعے سیفٹی سسٹم کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ یہ ایپ کس طرح سیفٹی،کمیونٹی گائیڈ لائنز اور ان کے لیے دستیاب دیگر وسائل پیش کرتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube