Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

سوشل میڈیا رولز 2021ء لاگو ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سوشل میڈیا رولز 2021 لاگو کردیا گیا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کہتے ہیں کہ پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔

وزیرآئی ٹی امین الحق نے بتایا ہے کہ ترمیم شدہ رولز کے تحت پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔

امین الحق نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔ انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔

وفاقی وزیرنے بتایا کہ سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا۔سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے اورگائیڈ لائنز میں صارفین کومواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورپی ٹی اے نےنئےسوشل میڈیارولزتیارکرلئے

 امین الحق نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص سےمتعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا اوردوسروں کی نجی زندگی سے متعلق مواد ،پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد،بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔

اس کےعلاوہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفیکشن کے اجراء کے بعد سوشل میڈیا اداروں پر جلد از جلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا اورسوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کیلئے اپنا مجاز افسرمقررکریں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube