Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

کراچی: چپ تعزیے کے جلوس برآمد، ٹریفک پلان جاری

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Khi Muharram ul haram security

فوٹو: آن لائن

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جبکہ دوسرا دوپہر میں برآمد ہوگا جس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

جمعہ 15اکتوبر کو پہلا جلوس صبح آٹھ بجے نشترپارک سے برآمد ہوا جبکہ دوسرا جلوس رضویہ چورنگی سے برآمد ہوگا۔

 پہلا جلوس صدر سے ہوتا ہوا کھارادر میں ساڑھے 11بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔

Traffic plan 2

راستے بند ہونے کے باعث صبح صدر کی جانب جانے والے افراد شاہراہ فیصل استعمال کریں۔

دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہوکر لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی آئے گا اور وہاں سے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ میں رات 10 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔

اس دوران گرومندر سے لسبیلہ اور تین ہٹی جانے والے راستے بند رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube