Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ملتان: نہر کنارے قیمتی درختوں کی چوری، محکمہ انہار خاموش

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ملتان  میں نہروں کے کنارے موجود کروڑوں روپے مالیت کے درخت چوری ہونے لگے ہیں۔

ملتان میں درختوں کی چوری کےباوجود محکمہ انہار اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔سرکاری خزانے کےلاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ ملتان کی چھوٹی اوربڑی نہروں پر لگےدرخت اب کہیں نظر نہیں آتے ہیں۔اہل علاقے نے بھی سرکاری خزانے کے نقصان پر پریشان کا اظہار کیا ہے۔

مقامی آبادی کے مطابق سالہا سال سے چوری کا یہ سلسلہ جاری ہےمگر محکمہ انہار کے اعلی افسران نےسب کچھ جانتے ہوئے چپ سادھ رکھی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ میں چھپی کالی بھیڑوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے تا کہ اس قیمتی خزانے کو چوری ہونے سے بچایا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube