Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

پاکستان میں جنگلات کی نگرانی ڈرونز کے ذریعے ممکن ہوگی

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 4 days ago

ریڈ پلس پاکستان پروگرام کو باقاعدہ شکل دے دی گئی

پاکستان میں جنگلات کی نگرانی ڈرونز کے ذریعے ممکن ہوگی۔وفاق سمیت تمام صوبوں کو ڈرونز فراہم کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ریڈ پلس پروگرام کی 11 ویں اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری ریڈ پلس پاکستان پروگرام کو باقاعدہ شکل دے دی گئی۔ جنگلات کی مانیٹرنگ کے لیے وفاق اور تمام صوبوں کو سوئس ساختہ ڈرونز بھی فراہم کردیے گئے۔اس ٹیکنالوجی کے بعد نئےلگائے گئے پودوں کی نگرانی ممکن ہوگی۔

میٹنگ میں ریڈ پلس بک کا بھی افتتاح کیا گیا جس کے تحت ریڈ پلس پروگرام کو پاکستان میں نافذ کیا جائےگا۔ اس پروگرام کے تحت  عوام  کو درختوں سے حاصل ہونے والی کاربن کے بدلے ڈالرز ملیں گے۔

ریڈ پلس پروگرام کے تحت کاربن کریڈٹ کے تحت ڈالرز دینے کا عمل پہلے بھی کئی ممالک میں جاری ہے۔پاکستان میں اس کے ضابطہ کار کے تعین کا فیصلہ 2 ماہ بعد گلاسکو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube