Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوجرانوالہ میں پہلی بار مفت آرتھو پلاسٹی کا آغاز

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

تمام اخراجات اسپتال برداشت کر رہا ہے، ڈاکٹر یاسین اعوان

Guj Free Ortho Aslive-14-10

گوجرانوالہ کے سرکاری اسپتال میں پہلی بار مفت آرتھو پلاسٹی کا آغاز کر دیا گیا۔

حادثات یا بڑھاپے کی وجہ سے ناکارہ ہونے والے جوڑ کی آرتھو پلاسٹی سوشل سیکیورٹی اسپتال میں کی جا رہی ہے۔

سرکاری اسپتال کے وارڈ انچارج ڈاکٹر یاسین اعوان کا کہنا ہے کہ جوڑ تبدیل کرنے کا آپریشن کافی مہنگا ہوتا ہے، پہلے ہم کسی دوسرے اسپتال منتقل کر دیتے تھے لیکن اب یہاں ہی آرتھو پلاسٹی کر رہے ہیں۔

وارڈ انچارج کہتے ہیں کہ تمام اخراجات اسپتال برداشت کر رہا ہے اور اب تک 12 مریضوں کے جوڑ تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

نجی اسپتال سے آپریشن کروانے پر تین سے پانچ لاکھ روپے کے اخراجات آتے تھے لیکن سوشل سیکیورٹی اسپتال میں آپریشن سے لے کر میڈیسن تک کسی چیز کے پیسے نہیں لیے جاتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube