Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ماروی پسنجر، ثمن سرکار ایکسپریس 15اکتوبر سے چلانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 6 days ago
Train Khi

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

پاکستان ریلوے نے میرپور خاص اور کھوکھراپار کے درمیان چلنے والی ماروی پسنجر جبکہ حیدر آباد اور میرپور خاص کے درمیان چلنے والی ثمن سرکار ایکسپریس کو 15اکتوبر سے دوبارہ بحال کرکے چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 15اکتوبر کو ماروی پسنجر (336 ڈاؤن) شام 5بجے میرپورخاص سے روانہ ہوکر رات 8 بجکر 40 منٹ پر کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ ثمن سرکار ایکسپریس (115 اَپ) سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر حیدرآباد سے روانہ ہوکر شام 4 بجکر 55 منٹ پر میرپور خاص پہنچے گی۔

ماروی پسنجر (335 اَپ) کھوکھرا پار سے 16 اکتوبر کو صبح 6 بجے روانہ ہو کر اپنے راستے سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 40 منٹ پر میرپورخاص پہنچے گی جبکہ ثمن سرکار ایکسپریس (156 ڈاؤن) میرپورخاص سے صبح 10بجے روانہ ہو کر صبح 11 بجکر 10 منٹ پر حیدرآباد پہنچا کرے گی۔

یہ دونوں ٹرینیں 16اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر چلا کریں گی۔ دونوں ٹرینیں 5 اکانومی کوچز پر مشتمل ہوں گی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق ماروی ٹرین کا میرپور خاص سے کھوکھرا پار تک کرایہ 160 روپے اور چمن سرکار ایکسپریس کا حیدرآباد سے میرپور خاص کرایہ 90 روپے ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن نے 2اکتوبر کو اروی ایکسپریس کو رواں ماہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ماروی ایکسپریس مارچ 2020ء میں کرونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث بند کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube