Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ہائیکورٹ نےہوم سیکریٹری پنجاب کوکسی بھی کرکٹ میچ کیلئےسڑک بند نہ کرنےسےروکدیا

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 5 days ago

لاہورہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری پنجاب کو کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند نہ کرنے سے روک دیا ہے۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں لوکل میچز کے دوران ٹریفک بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ہوم سیکرٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے اوراسموگ کی وجہ سے فضا آلودہ ہے۔ہوم سیکریٹری نے عدالت نے یقین دلایا کہ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے متبادل ٹریفک پلان دیا جائے گا۔

آٹھ اکتوبر کولاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران سڑکیں بلاک کرنے سے روک دیا تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے تھے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت کی ذمہ داری ہے۔

پی سی بی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کو تمام ہدایات دیتے ہیں کہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے پیش نظر اقدامات کیے جائیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ میچز کے دوران 15 لاکھ گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی رہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہوٹل سے ٹیموں کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے سگنل فری راستہ اختیار کریں اور اس دوران راستے بند نہیں ہونے چاہیے۔

سی ٹی او نےعدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایت تھی کہ زیرو ٹریفک دیں اور پولیس پالیسی مینکنگ نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے3 سالوں میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بہت کاوشیں کی ہیں اور اب لاہور میں اسموگ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔اسموگ ہر سال تباہی پھیر دیتی ہے اور پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی سے70 لاکھ لوگ مرتے ہیں جبکہ 60 لاکھ پونڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔ہم شہرکی فضا کے ساتھ ایسے نہیں کھیل سکتے۔

عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بڑے ایونٹ کرواتا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے پاس ہوٹل میں ٹیموں کو ٹھہرائیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں آپ نے لوگوں کے کاروبار بند کروا دیے۔ مستقبل میں غیرملکی ٹیمیں جب آئیں گی تو کیا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube