Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

اہم خبر: آئی۔ایس۔آئی کے نئے سربراہ کی تقرری آج متوقع

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-Outlook_urdu-version

جمعرات 14اکتوبر کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے تین ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے تقرر کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔

ٹی وی پروگرام میں سیاق و سباق سے ہٹ کر گفتگو کرنے پر تحريک انصاف نے عامر ڈوگر سے وضاحت طلب کر لی۔ پی ٹی آئی کے مطابق عامر ڈوگر کو قومی سلامتی امور پر محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا، اجلاسوں کی تفصیلات فراہم کرنا وزارت اطلاعات اور ترجمانوں کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس بعد میں طلب کیا جائے گا۔

سندھ ہائيکورٹ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کرکے اسپيکر سندھ اسمبلی سميت 8ملزمان کو گرفتار کر کے جيل بھيجنے کا حکم ديا۔ نيب ٹيم گرفتاری کے لیے آغا سراج درانی کے گھر کے باہر پہنچی جہاں آغا سراج درانی کے بيٹے نے بغير وارنٹ نيب ٹيم کو گھر ميں داخل ہونے سے روک ديا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ميں دفاعی چيمپئن خیبرپختونخوا ٹائٹل کا دفاع کرنے ميں کامياب ہوگیا۔ فائنل میں سينٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube