Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

سندھ: 154 پٹرول پمپس پر ایرانی تیل کی غیرقانونی فروخت

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی سیمت سندھ کے 5 شہروں کے 154 پٹرول پمپس پر ایران سے اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کے پٹرول پمپس پر اسمگلڈ ایرانی تیل کی فروخت کی سرکاری سطح پر تصدیق  ہوگئی ہے۔ سندھ کے ہوم سیکریٹری نے ایرانی تیل کی فروخت کے معاملے پر منگل کو ایک اجلاس طلب کیا۔

اسپیشل برانچ نے ایرانی تیل فروخت کرنے والے ایسے تمام پٹرول پمپس کی فہرست ہوم سیکریٹری کو بھیج دی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سندھ کے154پیٹرول پمپس پرایرانی تیل بک رہا ہے اور اس معاملے میں مبینہ طور پر پولیس کے کچھ افسران بھی ملوث ہیں۔

ایسے پٹرول پمپس  میں سے 10 کراچی، 32 حیدرآباد، 36 میرپور خاص، 8 سکھر اور 68 لاڑکانہ میں ہیں۔

کراچی میں ضلع ملیر میں 5، وسطی میں 3 اور جنوبی میں 2 ایسے پٹرول پمپس ہیں جو ایرانی تیل فروخت کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کے 4 شہروں میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اسٹوریج سائٹس موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ سکھر میں 108 ہیں جبکہ میرپور خاص میں 111، کراچی میں 6 اور حیدرآباد میں ایک ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube