Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

رحیم یارخان:9افراد کا قتل،ہڑتال کے بعد ڈی پی او اسد سرفراز تبدیل

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نئےڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاءکی تصویر

رحیم یار خان کےعلاقے صادق آباد میں 9 افراد کے قتل کےبعد احتجاج کے باعث ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں انڈھڑ گینگ کی جانب 9 افراد کے قتل کے معاملہ پرشہر بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کے دباؤ پر ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔نئےڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء کو چارج سنبھالنے کا حکم جاری کرنے کردیا ہے۔

اتوارکی صبح رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے علاقے ماہی چوک پر صبح کے وقت مسلح ڈاکوؤں نے دکانوں پر حملے کرکے اندھادھن فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان افراد کو ڈاکوؤں کی جانب سے مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

 ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور وہ اپنا کاروبار کرتے ہیں۔اتوار کی دوپہرعلاقہ مکینوں نے مقتولین کی لاشیں سندھ اور بلوچستان سے پنجاب آنے والی شاہراہ پررکھ کراحتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

گذشتہ روزایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صادق آباد میں قتل ہونےوالے مقتولین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیلئے جائے ماہی چوک پہنچے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سانحہ پر محکمہ پولیس شرمسار ہےاور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے مقتولین کے ورثاء کو قاتلوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے نوٹس کے بعد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال اعوان نے متعلقہ ڈی ایس پی سرکل صادق آباد عباس اختر، ایس ایچ اوتھانہ کوٹ سبزل صفدر سندھو اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔

اس سے قبل ماہی چوک میں جاں بحق 9افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube