Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

سم رجسٹریشن کوچہرہ شناسی سےمنسلک کرنےکےپائلٹ پراجیکٹ پرکام جاری

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جرائم پیشہ افراد سلیکون تھم امپریشن استعمال کرکے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرتے تھے

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی  نے سم رجسٹریشن کو چہرہ شناسی سے منسلک کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی پائلٹ پراجیکٹ کےتحت دھوکہ دہی سےموبائل فون سمز رجسٹرڈ کرانا اور انگوٹھے کے نشان چرانا اب ممکن نہیں ہوگا۔ سم رجسٹریشن کو چہرہ شناسی سے منسلک کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ پرکام جاری ہے۔80 لاکھ سے زائد مشینوں کو6 ماہ میں فیس اسکیننگ سسٹم سےمنسلک کیاجائے گا۔

جرائم پیشہ افراد سلیکون تھم امپریشن استعمال کرکے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرتے تھے۔ وزیراعظم آئی ٹی ٹاسک فورس کے حکام نے بتایا ہے کہ فیس اسکینگ میں بھی دو نمبری ہوسکتی ہے۔ شناختی کارڈ نمبر، نشان انگوٹھا اور چہرہ شناسی، تینوں مراحل  خدشے کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے۔

آئی ٹی ٹاسک فورس کے رکن پرویز افتخار نے بتایا کہ جو سمز پہلے رجسٹرڈ ہیں ان کوکوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوں کہ زیادہ تر سمز درست رجسٹرڈ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube