Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پاکستان میں انٹرنیٹ سست،پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست ہوگئی، پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا، جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست روی کا شکار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 پزار کلو میٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آیا، انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 40 ٹیرابائیٹ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube