Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

لاہور:24 گھنٹے کے دوران 2 خواتین سمیت 8افراد قتل

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لاہور میں ذاتی دشمنی، رنجش اور اندھے قتل کے واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 خواتین سمیت 8 افراد کی جان لے لی گئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے قتل وغارت کے واقعات پہ نظر ڈالیں تو بھاٹی میں 2 مخالف گروپوں کی فائرنگ سے زلمے خان اور ولائیتی خان جاں بحق ہوئے۔

اقبال ٹاؤن میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے سفیان جان سے گیا جبکہ شیرا کوٹ میں 14سالہ علی حسنین کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

جوہر ٹاؤن میں خالق نامی شخص کی لاش اس کے دوست گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوئے جبکہ دوسری طرف اچھرہ میں ایک نوجوان پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

شاد باغ میں ایک خاتون کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ سندر میں 7 نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 6 بچوں کی ماں نادیہ جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر لال محمد شدید زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندر میں کاررائی کرنے والے قاتل نامعلوم ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ دیگر واقعات میں ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube